نئی دہلی 19 مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) کرناٹک اسمبلی میں اعتماد پر ووٹنگ سے پہلے ہی بی ایس یدی یورپا کے استعفیٰ کے اعلان کو جمہوریت کی جیت قرار دیتے ہوئے کانگریس نے آج کہا کہ آپریشن کمل ناکام رہا۔ پارٹی کے مرکزی ترجمان نے ٹویٹ کیا کہ آپریشن کمل ناکام رہا۔ یدی یورپا دو دن کے وزیر اعلی رہے، جیسا کہ عوام نے پیشن گوئی کی تھی۔ انہوں نے سات دن کے وزیر اعلیٰ کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت نے جنگ جیت لی اور آئین نے اپنا حق حاصل کرلیا۔